رمضان 2026 میں شمالی ممالک میں روزے 20 گھنٹے تک ہوں گے جبکہ جنوبی خطوں میں 11 سے 14 گھنٹے کے درمیان ہوں گے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) رمضان المبارک 2026 کی آمد قریب ہے اور دنیا بھر میں روزوں کے دورانیے کی تفصیلات سامنے آ چکی ہیں۔ شمالی ممالک جیسے روس، گرین لینڈ، آئس لینڈ، ناروے، سویڈن اور فن لینڈ میں روزے کا دورانیہ 20 گھنٹے تک ہو سکتا ہے۔
جنوبی اور معتدل خطوں، جیسے برازیل، جنوبی افریقہ، چلی، نیوزی لینڈ، انڈونیشیا، ملائیشیا اور کینیا میں روزے کا دورانیہ 11 سے 14 گھنٹے کے درمیان متوقع ہے۔
علمائے کرام کے مطابق غیر معمولی طویل یا مختصر دن والے علاقوں میں مکہ مکرمہ یا کسی قریبی معتدل شہر کے اوقات کے مطابق روزہ رکھنا جائز ہے۔
رمضان المبارک 2026 کا آغاز 19 فروری کو متوقع ہے، تاہم چاند نظر آنے کی صورت میں یہ 18 فروری کو بھی شروع ہو سکتا ہے۔ اس سال روزوں کا دورانیہ گزشتہ سال کے مقابلے میں کچھ کم ہوگا۔












