اینویڈیا 5 ٹریلین ڈالرز کی حد عبور کرنے والی پہلی کمپنی

اینویڈیا پہلی کمپنی بن گئی جس نے 5 ٹریلین ڈالرز کی حد عبور کی، یہ کامیابی مصنوعی ذہانت میں تیزی کے باعث ممکن ہوئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اینویڈیا 5 ٹریلین ڈالرز کی حد عبور کرنے والی پہلی کمپنی

نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اینویڈیا دنیا کی پہلی کمپنی بن گئی جس نے 5 ٹریلین ڈالرز کی حد عبور کی۔ یہ کامیابی مصنوعی ذہانت میں تیزی کے باعث اینویڈیا کے کلیدی کردار کی بدولت ممکن ہوئی۔

اکتوبر میں اینویڈیا کی مالیت مختصر وقت کے لیے 5 ٹریلین ڈالرز سے تجاوز کر گئی۔ عالمی سطح پر اینویڈیا کی اے آئی چپس کی بڑھتی ہوئی طلب نے اس کی برتری کو مزید مستحکم کیا۔

انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن کے مطابق ڈیٹا سینٹر چپس کی مارکیٹ میں 81 فیصد حصہ اینویڈیا کے پاس ہے، جس کے نتیجے میں اس کے اسٹاک کی قیمت میں زبردست اضافہ ہوا۔

اینویڈیا کی فروخت اور منافع میں اکتوبر کی سہ ماہی کے دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں 60 فیصد سے زائد اضافہ ہوا، جو وال اسٹریٹ کی توقعات سے کہیں زیادہ تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں