رمضان 2026 میں روس، گرین لینڈ و دیگر شمالی ممالک میں روزے 16 سے 20 گھنٹے طویل ہوں گے جبکہ برازیل و دیگر ممالک میں 11 سے 14 گھنٹے ہوں گے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) رمضان المبارک کی آمد قریب ہے اور مختلف ممالک میں روزوں کے دورانیے کی تفصیلات منظر عام پر آ گئی ہیں۔
روس، گرین لینڈ، آئس لینڈ، ناروے، سویڈن اور فن لینڈ میں روزے کا دورانیہ 16 سے 20 گھنٹے ہوگا، جب کہ برازیل، جنوبی افریقا، چلی، نیوزی لینڈ، انڈونیشیا، ملیشیا اور کینیا میں روزے 11 سے 14 گھنٹے تک ہوں گے۔
ایسے علاقوں میں جہاں دن بہت لمبے یا مختصر ہوں، وہاں مکہ یا قریبی معتدل شہر کے اوقات اپنائے جا سکتے ہیں۔
رمضان 2026 کی ابتدا 19 فروری کو متوقع ہے، لیکن چاند کے حساب سے یہ 18 فروری کو بھی شروع ہوسکتا ہے۔ اس سال روزوں کے اوقات پچھلے سال کے مقابلے میں کم ہوں گے، جس کی وجہ سے روزہ رکھنا کچھ آسان ہو جائے گا۔











