ایران جنگ کا آغاز نہیں کرے گا مگر دفاع کے لیے تیار ہے، آرمی چیف موسوی نے کہا کہ ایران مخالف کارروائیوں کا سخت جواب دیا جائے گا۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی آرمی چیف عبد الرحیم موسوی نے کہا ہے کہ ایران کسی جنگ کا آغاز نہیں کرے گا مگر دفاع کے لیے مکمل تیار ہے۔
آرمی چیف نے واضح کیا کہ ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی کی صورت میں حملہ آور کو نقصان اٹھانا پڑے گا۔
عبد الرحیم موسوی نے مزید کہا کہ ایران مخالف مہم جوئی دشمنوں کو سٹریٹجک شکست دے گی، جبکہ ہماری زمینی اور فضائی فوج ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔











