پی ایس ایل کے گیارہویں سیزن میں حیدرآباد کی نئی ٹیم ‘حیدرآباد ہیوسٹن کنگز مین’ کے نام اور لوگو کی رونمائی ہوئی۔
حیدرآباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں سیزن میں شامل ہونے والی نئی ٹیم حیدرآباد کا نام ‘حیدرآباد ہیوسٹن کنگز مین’ رکھا گیا ہے۔ ہفتے کے روز حیدرآباد میں اس ٹیم کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی جہاں اس کا نام اور لوگو باضابطہ طور پر پیش کیا گیا۔\n\nپی ایس ایل انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر حیدرآباد ہیوسٹن کنگز مین کا آفیشل لوگو بھی شائقین کو دکھایا، جسے کرکٹ مداحوں کی جانب سے پذیرائی ملی ہے۔ \n\nواضح رہے کہ پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن میں فرنچائزز کی تعداد چھ سے بڑھا کر آٹھ کر دی گئی ہے، جن میں حیدرآباد اور سیالکوٹ کی نئی ٹیمیں شامل ہیں۔ \n\nحیدرآباد فرنچائز کے مالک فواد سرور ہیں، جنہوں نے اس ٹیم کے حقوق 175 کروڑ روپے میں حاصل کیے تھے، جبکہ دوسری نئی ٹیم سیالکوٹ نے اپنی فرنچائز کا نام ‘سیالکوٹ اسٹالینز’ رکھا ہے۔















