فہد مصطفیٰ کی اہلیہ ثنا کے ساتھ تصاویر سے دوسری شادی کی افواہیں ختم ہو گئیں، موسیٰ کی سالگرہ میں خوشگوار لمحات شیئر کیے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) معروف اداکار اور میزبان فہد مصطفیٰ کی دوسری شادی کی افواہیں اس وقت دم توڑ گئیں جب ان کی اہلیہ ثنا کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
فہد مصطفیٰ کے بیٹے موسیٰ کی دسویں سالگرہ کی تقریب میں فہد اور ان کی اہلیہ ثنا نے خوشی کے لمحات شیئر کیے اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جس نے افواہوں کا خاتمہ کر دیا۔
تقریب میں شوبز کی معروف شخصیات سنیتا مارشل اور بینیتا ڈیوڈ سمیت قریبی دوستوں نے بھی شرکت کی۔ فہد اور ثنا کی ایک ساتھ موجودگی نے مداحوں کو مثبت اشارے دیے۔
فہد مصطفیٰ اور ثنا کی شادی کم عمری میں ہوئی تھی اور وہ دو بچوں کے والدین ہیں۔















