نیتن یاہو اور ٹرمپ کی ایران کے مسئلے پر ملاقات طے

نیتن یاہو اور ٹرمپ آئندہ ہفتے ایران کے مسئلے پر واشنگٹن میں ملاقات کریں گے، جس میں ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر بھی بات ہوگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
نیتن یاہو اور ٹرمپ کی ایران کے مسئلے پر ملاقات طے

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ایران کے مسئلے پر اہم ملاقات آئندہ ہفتے ہوگی۔

نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق یہ ملاقات بدھ کو واشنگٹن میں ہوگی، جس میں امریکہ ایران مذاکرات پر تبادلہ خیال ہوگا۔ نیتن یاہو کا موقف ہے کہ ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کو بھی مذاکرات کا حصہ بنایا جانا چاہیے۔

ایران نے عمان مذاکرات میں یورینیم افزودگی روکنے کا امریکی مطالبہ مسترد کر دیا ہے۔ مسقط میں ہونے والے مذاکرات میں ایران کی میزائل صلاحیتوں پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔

ایرانی مذاکرات کار عباس عراقچی نے کہا کہ ایران گزشتہ تجربات کے پیش نظر محتاط انداز میں مذاکرات کر رہا ہے۔ علاقائی سفارتکار نے بتایا کہ امریکی مذاکرات کار تہران کے مطالبات پر لچک دکھا رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں