شوبز شخصیات معروف اداکاراؤں کے خلاف کالا جادو کروانے کی درخواستیں کرتی رہیں ہیں۔ اداکار و ماہرِ نجوم راجہ حیدر کا انکشاف

ماہر نجوم راجہ حیدر نے انکشاف کیا کہ شوبز انڈسٹری میں بعض افراد اداکاراؤں کے خلاف کالا جادو کروانے کی کوشش کرتے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
شوبز انڈسٹری میں کالا جادو کا انکشاف، اداکاراؤں کو نشانہ بنایا جاتا ہے

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستانی اداکار اور ماہرِ نجوم راجہ حیدر نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے بعض افراد معروف اداکاراؤں کے خلاف کالا جادو کروانے کے لیے ان سے رابطہ کرتے رہے ہیں۔

راجہ حیدر، جو مشک اور جانِ جہاں جیسے ڈراموں میں کام کر چکے ہیں اور نجوم سے متعلق مشوروں کے لیے یوٹیوب چینل بھی چلاتے ہیں، نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بعض افراد ان کے پاس اداکاراؤں کے خلاف کالا یا براؤن میجک کرنے کی درخواستیں لے کر آتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ لپ اسٹک اور موبائل فون جیسی چیزوں کے ذریعے بھی کالا جادو کیے جانے کی باتیں ہوتی ہیں، لیکن وہ کبھی ایسی درخواستیں قبول نہیں کرتے۔ ان کے مطابق، کچھ لوگ اصرار کرتے ہیں کہ اگر وہ انکار کریں گے تو کسی اور سے یہ کام کروا لیا جائے گا، جو اس رجحان کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں