وکرانت میسی نے ریٹائرمنٹ کی خبروں کی تردید کر دی

وکرانت میسی نے وضاحت کی کہ ان کی ریٹائرمنٹ کی پوسٹ کو غلط سمجھا گیا اور وہ دراصل ایک وقفہ لے رہے تھے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وکرانت میسی نے ریٹائرمنٹ کی وضاحت کردی

ممبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بالی ووڈ کے معروف اداکار وکرانت میسی نے اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے وضاحت کی ہے کہ ان کے 2024 کے بیان کو غلط سمجھا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ دراصل ایک وقفہ لے رہے تھے۔

وکرانت میسی نے حال ہی میں وضاحت کی کہ انہوں نے اپنی ریٹائرمنٹ کی پوسٹ میں محدود الفاظ میں اپنی بات بیان کرنے کی کوشش کی تھی، جس کو غلط سمجھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھے اور ایک وقفہ لینا چاہتے تھے۔

اداکار نے مزید بتایا کہ انہوں نے 7 ماہ کے وقفے کے دوران اپنی تمام فلمیں دیکھیں اور اس دوران یہ فیصلہ کیا کہ انہیں بطور اداکار مزید بہتری کی ضرورت ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں