فہیم اشرف کی جارحانہ اننگز نے پاکستان کو نیدرلینڈز کے خلاف فتح دلائی، بیٹنگ ناکامی کے باوجود پاکستان نے میچ جیت لیا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو تین وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستانی بیٹنگ لائن کی ناکامی پر سوشل میڈیا پر برہمی کے باوجود فہیم اشرف کی جارحانہ اننگز نے میچ کا رخ موڑ دیا۔
نیدرلینڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 147 رنز بنائے اور پاکستان کو 148 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان نے 114 رنز پر سات وکٹیں گنوا دیں، لیکن فہیم اشرف نے 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔
فہیم اشرف کو آٹھویں نمبر پر بھیجا جانا اور ان کی شاندار کارکردگی نے انہیں ایک بار پھر پاکستانی شائقین کا پسندیدہ کھلاڑی بنا دیا ہے۔
ماہرین کے مطابق نیدرلینڈز کے خلاف فتح پاکستان کے لیے اہم تھی، کیونکہ بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کی صورت میں بھی پاکستان کے پاس اگلے مرحلے تک پہنچنے کا موقع ہے۔















