حافظ طاہر اشرفی نے افغانستان کو دہشت گردوں پر قابو نہ پانے پر تنبیہ دیتے ہوئے کہا کہ نتائج مختلف ہو سکتے ہیں۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر اشرفی نے خبردار کیا ہے کہ اگر افغانستان نے دہشت گردوں کو قابو نہ کیا تو نتائج مختلف ہو سکتے ہیں۔
ایک پریس کانفرنس میں حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ سانحہ ترلائی کے خودکش حملہ آور نے افغانستان میں تربیت حاصل کی تھی۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا افغانستان نے پاکستان کی 40 سالہ مہمان نوازی کو بھلا دیا ہے؟
حافظ طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اور معرکہ حق میں ہماری افواج نے بھارت کو عبرتناک شکست دی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بھارت اپنی جنگی شکست کا بدلہ معصوم لوگوں سے لے رہا ہے۔













