کراچی ایئرپورٹ پر ایف آئی اے نے دبئی جانے والی دو خواتین کو گرفتار کر لیا، ایک نے غیر اخلاقی نیٹ ورک سے تعلق کا اعتراف کیا۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے غیر اخلاقی نیٹ ورک سے منسلک خاتون سمیت دو خواتین کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ خواتین دبئی جا رہی تھیں اور امیگریشن کلیئرنس کے دوران آف لوڈ کر دی گئیں۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق دوران تحقیقات دونوں خواتین نے سیاحتی ویزے کی آڑ میں ملازمت کا انکشاف کیا جبکہ ایک خاتون نے غیر اخلاقی نیٹ ورک سے منسلک ہونے کا بھی اعتراف کیا۔
سفری انتظامات کرنے والے مرکزی ملزم کو بھی گرفتار کر کے ان کے موبائل فونز سے واٹس ایپ چیٹس اور وائس نوٹس برآمد کر لی گئی ہیں۔
تمام ملزمان کو انسانی اسمگلنگ کیس میں اینٹی ہیومن ٹریفک سرکل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔














