خیبرپختونخوا حکومت کا پولیس ایکٹ فیصلے پر سپریم کورٹ جانے کا اعلان

خیبرپختونخوا حکومت نے پولیس ایکٹ فیصلے کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
خیبرپختونخوا حکومت کا پولیس ایکٹ فیصلے پر سپریم کورٹ جانے کا اعلان

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور ہائیکورٹ کے پولیس ایکٹ سے متعلق فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا ہے۔ صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے کہا ہے کہ پولیس ایکٹ کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ آئینِ پاکستان کے دیباچے کی خلاف ورزی ہے اور جمہوری نمائندوں کے اختیارات کو مجروح کرتا ہے۔

وزیر قانون نے کہا کہ اس غیر آئینی فیصلے کے خلاف آئین کے تحت سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت اور اسمبلی نے اس فیصلے کو عدالتی اختیارات سے تجاوز، آئینی حدود کی پامالی اور جمہوری نظام پر براہِ راست حملہ قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا پولیس ایکٹ 2017 میں کی گئی ترامیم کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کالعدم کر دیا تھا۔ عدالت نے قرار دیا کہ ترامیم کے تحت پولیس کی پیشہ ورانہ خودمختاری کو غیر آئینی طور پر ختم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں