اسلام آباد میں خودکش حملے کے افغانی ماسٹر مائنڈ سمیت چار سہولتکار گرفتار کر لیے گئے۔ حملے میں 33 افراد شہید اور 150 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسلام آباد میں ہونے والے خودکش حملے کے مرکزی ملزم افغان ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کر لیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق، گزشتہ روز اسلام آباد کے علاقے ترلائی کلاں میں ہونے والے خودکش دھماکے کی تحقیقات کے دوران اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پشاور اور نوشہرہ میں کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کیا۔
یہ کارروائیاں تکنیکی اور انسانی انٹیلیجنس کی بنیاد پر کی گئیں، جس میں حملہ آور کے چار سہولتکار بھی پکڑے گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ گرفتار افغان ماسٹر مائنڈ کا تعلق کالعدم داعش سے تھا۔
ترلائی میں امام بارگاہ و مسجد خدیجۃ الکبریٰ میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 33 افراد شہید اور 150 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
ثبوت جمع کرنے کے لیے نیشنل فارنزک ایجنسی اور نادرا کی مدد بھی لی گئی۔ حکومتی ذرائع کے مطابق، پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے افغانستان اور بھارت کا گٹھ جوڑ ہے۔














