سنگاپور میں پرندوں کو دانا ڈالنے پر بزرگ خاتون پر جرمانہ عائد

سنگاپور میں 71 سالہ خاتون کو جنگلی کبوتروں کو دانا ڈالنے پر وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی کے تحت 3,200 سنگاپورین ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سنگاپور میں پرندوں کو دانا ڈالنے پر بزرگ خاتون پر جرمانہ

سنگاپور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سنگاپور کی 71 سالہ خاتون سانموگامناتھن شملہ کو جنگلی کبوتروں کو دانا ڈالنے پر 3,200 سنگاپورین ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ یہ جرمانہ وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر کیا گیا ہے، جس کا وہ اعتراف کر چکی ہیں۔

خاتون کو پہلے بھی 1,200 ڈالر کا جرمانہ کیا گیا تھا اور انہوں نے دوبارہ خلاف ورزی نہ کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ استغاثہ نے عدالت کو بتایا کہ خاتون نے جولائی 2025 سے جنوری 2026 تک 9 بار کبوتروں کو دانا اور روٹی کھلائی۔

عدالت میں پیش کی گئی ویڈیو میں خاتون کو توا پیوہ علاقے میں اپنے فلیٹ کے قریب پرندوں کے جھرمٹ میں دکھایا گیا۔ انہوں نے اپنے حلقے کے رکن پارلیمنٹ سے ندامت کا اظہار کیا لیکن چند دن بعد دوبارہ خوراک ڈالتے ہوئے پکڑی گئیں۔

استغاثہ نے خاتون کے طرز عمل کو قانون کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے مؤثر جرمانے کی ضرورت پر زور دیا۔ خاتون نے عدالت کو بتایا کہ وہ بے روزگار ہیں اور میڈیکل انشورنس نہیں رکھتیں، تاہم انہوں نے جرمانہ ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

دیگر متعلقہ خبریں