کراچی میں سونے کی قیمت میں 11,700 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ قیمت 5 لاکھ 19 ہزار 462 روپے ہوگئی ہے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 11 ہزار 700 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد سونا 5 لاکھ 19 ہزار 462 روپے فی تولہ ہوگیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 10 ہزار 30 روپے اضافے سے 4 لاکھ 45 ہزار 354 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 214 ڈالر کم ہوکر 4850 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔















