چین نے تائیوان کو اسلحے کی فروخت پر امریکا کو خبردار کیا ہے، جس سے صدر ٹرمپ کا دورہ چین خطرے میں پڑ سکتا ہے۔
بیجنگ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چین نے تائیوان کو اسلحے کی فروخت کے معاملے پر امریکا کو سخت انتباہ جاری کیا ہے، جس سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا آئندہ دورہ چین خطرے میں پڑ سکتا ہے۔
چین کی جانب سے یہ انتباہ اس وقت آیا ہے جب امریکی صدر ٹرمپ کا اپریل میں چین کا دورہ طے شدہ ہے۔ دونوں صدور کے حالیہ ٹیلیفونک رابطے میں تجارت، فوجی امور اور تائیوان سمیت مختلف موضوعات پر بات چیت ہوئی تھی۔
امریکی صدر نے ملاقات کے بعد جاری بیان میں چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ گفتگو کو شاندار قرار دیا اور کہا کہ چین کی جانب سے امریکا سے تیل، گیس اور اضافی زرعی مصنوعات کی خریداری پر بھی بات ہوئی۔ چینی صدر نے تائیوان کے ساتھ اسلحے کے معاہدے پر امریکا کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔












