گوگل کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے خصوصی ڈوڈل

گوگل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے موقع پر خصوصی ڈوڈل جاری کیا ہے۔ ایونٹ کا آغاز 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں ہو رہا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
گوگل کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے خصوصی ڈوڈل

گوگل: (رائیٹ ناوٴ نیوز)

گوگل نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے آغاز پر ایک خصوصی ڈوڈل پیش کیا ہے جو شائقینِ کرکٹ کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ یہ ڈوڈل شوخ رنگوں، نمایاں اشکال اور تھری ڈی انداز میں تیار کیا گیا ہے جو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے جوش و خروش کی عکاسی کرتا ہے۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دسواں ایڈیشن آج 7 فروری سے شروع ہو رہا ہے، جسے کرکٹ کی تاریخ کے سب سے سخت مقابلوں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔

اس ایونٹ کی مشترکہ میزبانی بھارت اور سری لنکا کر رہے ہیں، جہاں 20 ٹیمیں آٹھ مختلف وینیوز پر ٹرافی کے حصول کے لیے مدِ مقابل ہوں گی۔

ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ کولمبو میں پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ایک ماہ تک جاری رہنے والے اس ایونٹ میں مجموعی طور پر 55 میچز ہوں گے اور فائنل 8 مارچ 2026 کو احمد آباد یا کولمبو میں منعقد ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں