وائٹ ہاؤس نےٹرمپ کی نسل پرستانہ ویڈیو پوسٹ ڈیلیٹ کر دی

وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے نسل پرستانہ ویڈیو حذف کردی جو سابق صدر اوباما کو بندر کی شکل میں دکھاتی تھی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وائٹ ہاؤس نےٹرمپ کی نسل پرستانہ ویڈیو پوسٹ ڈیلیٹ کر دی

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو حذف کر دی جس میں سابق صدر باراک اوباما اور سابق خاتونِ اول مشیل اوباما کو بندروں کی شکل میں دکھایا گیا تھا۔ اس ویڈیو کو افریقی نژاد افراد کی توہین پر مبنی قرار دیا گیا تھا۔

وائٹ ہاؤس کے اہلکار نے بتایا کہ یہ پوسٹ عملے کے رکن کی غلطی سے شائع ہوئی تھی اور بعد ازاں ہٹا دی گئی۔ ویڈیو میں صدر ٹرمپ کے 2020 کے صدارتی انتخاب سے متعلق بے بنیاد الزامات دہرائے گئے تھے۔

Image

ریپبلکن سینیٹر ٹِم اسکاٹ اور دیگر سیاستدانوں نے ویڈیو کو نسل پرستانہ قرار دیتے ہوئے معافی کا مطالبہ کیا۔ سابق اوباما انتظامیہ کے عہدیدار بین روڈز نے کہا کہ امریکی عوام اوباما خاندان کو عزت کی علامت کے طور پر یاد رکھیں گے۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ پر پہلے بھی نسل پرستانہ بیانات پر تنقید ہوتی رہی ہے۔ شہری حقوق کی تنظیم نیشنل ایسوسی ایشن فار دی ایڈوانسمنٹ آف کلرڈ پیپل کے صدر ڈیرک جانسن نے اس ویڈیو کو کھلی نسل پرستی قرار دیا۔

دیگر متعلقہ خبریں