لاہور: بسنت کے دوران پتنگ بازی سے 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

لاہور میں بسنت کے دوران پتنگ بازی کے مواقع پر 3 افراد جاں بحق اور 24 سے زائد زخمی ہوئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لاہور: بسنت کے دوران پتنگ بازی سے 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور میں بسنت کے دوران پتنگ بازی کے مواقع پر کٹی پتنگ لوٹنے کی کوشش میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 24 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق سکھ نہر کے قریب 25 سالہ رشید کٹی پتنگ لوٹتے ہوئے بجلی کے پول سے کرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہار گیا۔ مدینہ کالونی باغبانپورہ میں 18 سالہ زین، جو کہ دو بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا، چھت سے گر کر دم توڑ گیا۔ جبکہ 35 سالہ سعد پتنگ بازی کرتے ہوئے چھلانگ لگاتے ہوئے گلی میں گر کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

علاوہ ازیں سبزہ زار میں پتنگ پکڑنے کی کوشش کے دوران کرنٹ لگنے سے باپ، چچا اور بھتیجا شدید زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں