نیپرا نے دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں 28 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا ہے، جس کا اطلاق فروری کے بلوں میں ہوگا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے۔
نیپرا نے فی یونٹ بجلی قیمت میں 28 پیسے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جس کے مطابق یہ اضافہ فروری کے بلوں میں شامل کیا جائے گا۔
یہ اضافہ کے الیکٹرک کے علاوہ ملک بھر کے تمام صارفین پر لاگو ہوگا، تاہم لائف لائن صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا کو ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت 48 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی تھی۔















