اسلام آباد کی مسجد میں خودکش حملے کے بعد وکلا تنظیموں نے سوگ اور عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی دارالحکومت کی ایک مسجد میں خودکش حملے کے بعد وکلا تنظیموں نے آج کے روز سوگ اور ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے آج سوگ اور ہڑتال کا اعلان کیا جبکہ سندھ بار کونسل نے بھی شدید مذمت کرتے ہوئے یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔
لاہور بار ایسوسی ایشن نے عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت وکلا آج عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔
یاد رہے کہ ترلائی کلاں کے علاقے غازی شاہ امام روڈ پر امام بارگاہ میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 32 افراد شہید جبکہ 169 زخمی ہو گئے ہیں۔














