اسلام آباد دھماکے پر افغان وزارت خارجہ کی شدید مذمت

اسلام آباد میں مسجد دھماکے پر افغان وزارت خارجہ نے مذمت کی، امارت اسلامیہ نے حملوں کو اسلامی و انسانی اقدار کے منافی قرار دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسلام آباد دھماکے پر افغان وزارت خارجہ کی شدید مذمت

کابل: (رائیٹ ناوٴ نیوز) افغان وزارت خارجہ نے اسلام آباد میں مسجد کے اندر ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان عبدالقہار بلخی نے بیان میں کہا کہ جمعہ کی نماز کے دوران حملے میں متعدد نمازی جاں بحق اور زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ مقدس مقامات کی بے حرمتی کرنے والے حملے افسوسناک ہیں۔ امارت اسلامیہ افغانستان نے ان حملوں کو اسلامی اور انسانی اقدار کے منافی قرار دیا ہے۔ ترجمان نے شہدا کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

دیگر متعلقہ خبریں