ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.9 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سالانہ شرح 4.84 فیصد رہی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق مہنگائی کی شرح میں 0.9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سالانہ مہنگائی کی شرح 4.84 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے میں 12 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 13 سستی ہوئیں جبکہ 26 کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ چینی، ٹماٹر، پیاز، لہسن، دال ماش اور مونگ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ آٹا، انڈے، چکن، گڑ، آلو اور دال مسور کی قیمتوں میں کمی آئی۔















