اسلام آباد میں خودکش حملے پر عالمی مذمت، یکجہتی کا اظہار

اسلام آباد میں نمازِ جمعہ کے دوران خودکش حملے پر امریکا، برطانیہ، ایران اور آسٹریلیا کی مذمت، عالمی یکجہتی کا اظہار۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسلام آباد میں خودکش حملے پر عالمی مذمت، یکجہتی کا اظہار

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا، برطانیہ، ایران اور آسٹریلیا نے اسلام آباد میں نمازِ جمعہ کے دوران ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے اور متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے کہا کہ امریکا ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے اور پاکستانی عوام کے ساتھ ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے دہشت گردی کو ناقابل قبول قرار دے کر پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ آسٹریلوی ہائی کمشنر ٹموتھی کین نے بھی حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا عزم ظاہر کیا۔

پولیس کے مطابق، اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں خودکش دھماکے میں 31 افراد جاں بحق اور 169 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ حملہ آور نے مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کی، جسے روکنے پر اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

دیگر متعلقہ خبریں