امام بارگاہ حملہ بزدلانہ فعل، دہشت گرد اسلام و امن کے دشمن ہیں۔ طارق فضل چودھری

اسلام آباد میں امام بارگاہ حملے کے بعد طارق فضل چودھری نے دہشت گردی کی شدید مذمت کی ہے۔ حملے میں 31 افراد جاں بحق ہوئے ہیں اور ہسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امام بارگاہ حملے پر طارق فضل چودھری کا مذمتی بیان

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے امام بارگاہ پر حملے کو انتہائی بزدلانہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے پمز ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ دھماکہ افسوسناک ہے اور دہشت گرد اسلام اور امن کے دشمن ہیں۔

طارق فضل چودھری نے کہا کہ معصوم شہریوں پر حملہ انتہائی بزدلانہ ہے اور ہم غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں 31 افراد شہید ہوئے ہیں جبکہ مختلف ہسپتالوں میں زخمیوں کا علاج جاری ہے۔ پمز، سی ڈی اے اور پولی کلینک ہسپتال میں ہائی الرٹ ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں