ایران اور امریکا کے درمیان عمان مذاکرات کا آغاز

مذاکرات کا پہلا دور مسقط میں شروع، ایران کے وزیر خارجہ نے ابتدائی منصوبہ پیش کیا جو امریکا تک پہنچا دیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران اور امریکا کے درمیان عمان مذاکرات کا آغاز

مسقط: (رائیٹ ناوٴ نیوز)عمان میں ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور شروع ہو گیا ہے، جس میں ایران کی نمائندگی وزیر خارجہ عباس عراقچی جبکہ امریکا کی نمائندگی ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کر رہے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے عمانی وزیر خارجہ بدر البوسعیدی کو ایک ابتدائی منصوبہ پیش کیا ہے، جو امریکی خصوصی ایلچی تک پہنچا دیا گیا۔ یہ مذاکرات امریکا اور ایران کے درمیان جاری تعطل کو ختم کرنے کی کوشش ہیں۔

ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق، مذاکرات کا پہلا دور ایرانی مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے شروع ہوا تھا، جس میں دونوں وفود نے عمانی وزیر خارجہ سے ملاقاتیں کیں اور اپنے موقف پیش کیے۔

عمانی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ ان ملاقاتوں کا مقصد سفارتی اور تکنیکی مذاکرات کی بحالی کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا ہے، جبکہ عمان مکالمے کی حمایت جاری رکھے گا۔

ماضی میں بھی عمان نے ایران اور امریکا کے درمیان رابطوں میں اہم کردار ادا کیا ہے، اور موجودہ مذاکرات اسی سلسلے کی کڑی سمجھی جا رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں