اسلام آباد کی مسجد میں خودکش حملہ، بمبار کی شناخت ہوگئی

اسلام آباد کی مسجد میں خودکش حملے کے بمبار کی شناخت ہوگئی؛ افغانستان سے تربیت حاصل کی تھی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسلام آباد کی مسجد میں خودکش حملہ، بمبار کی شناخت ہوگئی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسلام آباد کی مسجد میں ہونے والے خودکش حملے کے بمبار کی شناخت ہوگئی ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق، بمبار نے افغانستان سے دہشتگرد کارروائیوں کی تربیت حاصل کی تھی اور وہ متعدد بار افغانستان کا سفر کر چکا تھا۔

یہ حملہ جمعے کی نماز کے دوران امام بارگاہ میں ہوا، جب نمازی سجدے میں تھے، جس کے نتیجے میں 31 افراد شہید اور 150 سے زائد زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق، خودکش حملہ آور نے مسجد میں داخل ہونے سے روکنے پر خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

عینی شاہدین کے مطابق، دھماکے سے پہلے فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔ دھماکے کے بعد پولیس، فوج اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ زخمیوں کو پمز اور پولی کلینک اسپتال منتقل کر دیا گیا اور تمام اسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی۔

حکومتی ذرائع نے کہا ہے کہ افغانستان میں موجود دہشتگرد گروہ طالبان رجیم کی سرپرستی میں خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ بنے ہوئے ہیں اور پاکستان میں ہر دہشتگردانہ کارروائی کے پیچھے افغانستان اور بھارت کا گٹھ جوڑ ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں