وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے پولیس کو جدید ٹیکنالوجی اور اسلحہ فراہم کرنے کا اعلان کیا تاکہ صوبے سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا جا سکے۔
پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبے میں پولیس کو جدید ٹیکنالوجی اور اسلحہ فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ دہشتگردی کا خاتمہ کیا جا سکے۔ پولیس لائنز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں خیبر پختونخوا پر بند کمروں میں کیے گئے فیصلے مسلط کیے جاتے رہے، جس سے صوبے کو نقصان اٹھانا پڑا۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ سی ٹی ڈی میں بھرتیاں کی جا رہی ہیں اور اسپیشل برانچ کی استعداد کار بڑھائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو غیر سیاسی رکھا جائے تاکہ وہ آزادانہ طور پر کام کرسکیں۔
محمد سہیل آفریدی نے وفاقی حکومت سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے جامع اور طویل المدتی پالیسی تشکیل دی جائے۔ انہوں نے بلوچستان میں ہونے والے واقعات کی مذمت بھی کی۔
تقریب میں وزیراعلیٰ نے پولیس کو بلٹ پروف گاڑیاں، ایس ایم جی گنز، اسنائپر رائفلز، ہیلمٹس، بلٹ پروف جیکٹس اور موٹر سائیکلیں فراہم کیں۔














