ترلائی خودکش دھماکے کی تحقیقات کے لیے مریم نواز کی ہدایات

مریم نواز نے ترلائی خودکش دھماکے کی تحقیقات کے لیے اسلام آباد انتظامیہ سے تعاون کی ہدایت دی۔ زخمیوں کے علاج کی ذاتی نگرانی کی تاکید کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
تارلائی خودکش دھماکے کی تحقیقات کے لیے مریم نواز کی ہدایات

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو ترلائی خودکش دھماکےکے حوالے سے اسلام آباد انتظامیہ سے مکمل تعاون کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو راولپنڈی کے سرکاری ہسپتالوں میں زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے اور ان کے لیے مطلوبہ خون کے گروپ مہیا کرنے کی ہدایت دی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو زخمیوں کے علاج کی ذاتی طور پر نگرانی کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا، "ہم اس غم کی گھڑی میں شہدا کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ وہ ترلائی بم دھماکے کی شدت کو دل سے محسوس کرتی ہیں اور عزم ظاہر کیا کہ دہشت گرد کسی صورت سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں