عدالت میں سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ نے کہا کہ عمران خان کو جیل مینوئل کے مطابق طبی سہولیات دی جا رہی ہیں۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ نے انسداد دہشت گردی عدالت میں بیان جمع کرایا ہے کہ عمران خان کو جیل مینوئل کے مطابق طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
سابق وزیراعظم عمران خان کے طبی معائنے کی درخواست پر عدالت میں جمع کرائے گئے بیان میں سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ جیل مینوئل کے مطابق عمران خان کو میڈیکل سہولیات دی جا رہی ہیں۔
عدالت نے عمران خان کی آنکھوں کے معائنے کی رپورٹ طلب کی تھی جو جمع نہیں کرائی گئی۔ عدالت نے وکلائے صفائی اور سرکاری پراسیکیوٹر کو 7 فروری کو دلائل پیش کرنے کا حکم دیا۔
بیان جمع کرانے کے بعد سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ کے خلاف جاری شوکاز نوٹس واپس لے لیا گیا۔















