پی ٹی آئی اور اپوزیشن نے چیف جسٹس کو بانی پی ٹی آئی کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں پر یادداشت پیش کی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے رجسٹرار سپریم کورٹ کے ذریعے ایک یادداشت پیش کی ہے۔
یادداشت میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کے طبی معاملے پر حکومت نے پانچ دن تک انکار کے بعد تسلیم کیا کہ انہیں پمز میں خفیہ طور پر علاج فراہم کیا گیا۔ یادداشت کے مطابق بشریٰ بی بی کو 4 نومبر 2025 کے بعد پہلی بار ملاقات کی اجازت ملی، جہاں بانی پی ٹی آئی نے آنکھ میں تکلیف کی شکایت کی۔
پی ٹی آئی کا مزید کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بنیادی حقوق پامال ہو رہے ہیں کیونکہ ان کے اہل خانہ اور وکلا سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی اور ان کی طبی رپورٹس بھی فراہم نہیں کی جا رہی۔
یادداشت میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور عدالتی کارروائی نہ ہونے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی گئی۔















