پاکستان تحریک انصاف کی جانب سےاسلام آباد امام بارگاہ حملے کی سخت مذمت

اسلام آباد میں امام بارگاہ حملے کی مذمت، تحریک انصاف کا دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسلام آباد امام بارگاہ حملے کی مذمت اور انصاف کا مطالبہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ خدیجتہ الکبریٰ پر ہونے والے خودکش دھماکے کی پاکستان تحریک انصاف نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، اس حملے میں درجن سے زائد افراد جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہوئے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف نے عبادت گاہ پر حملے کو بزدلانہ اور انسانیت سوز قرار دیا ہے۔ پارٹی نے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

پارٹی نے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے قوم سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے متحد ہو کر کھڑے ہونے کا بھی عزم ظاہر کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں