اسلام آباد کے امام بارگاہ دھماکے پر وفاقی ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے امام بارگاہ دھماکے پر وفاقی ہسپتالوں میں فوری ایمرجنسی نافذ کر دی ہے اور زخمیوں کو معیاری طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسلام آباد کے امام بارگاہ دھماکے پر وفاقی ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے امام بارگاہ دھماکے کے بعد فوری طور پر وفاق کے زیر انتظام تمام سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق، ہسپتالوں میں ادویات، طبی آلات اور دیگر ضروری انتظامات کی دستیابی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

مصطفیٰ کمال نے اعلان کیا ہے کہ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں تاکہ زخمیوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ پمز اسپتال اور پولی کلینک اسپتال سمیت تمام وفاقی ہسپتالوں میں ایمرجنسی سروسز مکمل طور پر فعال کر دی گئی ہیں۔

وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ حکومت زخمیوں کے علاج معالجے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور متاثرہ افراد کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ خود صورتِ حال کی نگرانی کر رہے ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے خود کش دھماکے کو قابل مذمت اور افسوس ناک قرار دیا اور کہا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں