ایرانی سفیر کی اسلام آباد دہشتگرد حملے کی مذمت

ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے اسلام آباد میں دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایرانی سفیر کی اسلام آباد دہشتگرد حملے کی مذمت

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)

ایران کے پاکستان میں سفیر رضا امیری مقدم نے اسلام آباد میں جمعہ کی نماز کے دوران ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے، اسے انسانیت کے خلاف گھناؤنا جرم قرار دیا ہے۔

 


ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران کی حکومت اور عوام پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور دہشتگردی کے خلاف مشترکہ عزم کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے حملے میں شہید ہونے والوں کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

رضا امیری مقدم نے کہا کہ پاکستانی عوام کے غم میں ایران برابر کا شریک ہے اور شہداء کے لیے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

دیگر متعلقہ خبریں