انگلینڈ اور بھارت آج انڈر 19 ورلڈکپ فائنل میں مدمقابل ہوں گے، بھارتی ٹیم چھٹی ٹرافی کی تلاش میں ہے جبکہ انگلینڈ 1998 کے بعد پہلا ٹائٹل جیتنے کی کوشش کرے گا۔
ہرارے: (رائیٹ ناوٴ نیوز) انڈر 19 ورلڈکپ کا فائنل آج انگلینڈ اور بھارت کے درمیان ہرارے میں کھیلا جائے گا۔ بھارتی ٹیم چھٹی ٹرافی کے لیے پرعزم ہے جبکہ انگلینڈ 1998 کے بعد پہلا یوتھ ورلڈ ٹائٹل جیتنے کی کوشش میں ہے۔
بھارت نے سیمی فائنل میں افغانستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ بھارتی ٹیم نے 311 رنز کا ہدف 9 اوورز پہلے ہی حاصل کرلیا، جو ورلڈکپ کی تاریخ میں سب سے بڑے ہدف کا کامیاب تعاقب ہے۔
انگلش ٹیم نے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو 27 رنز سے شکست دی، تھامس ریو کی سنچری نمایاں رہی۔ انگلینڈ کے بین مائیز نے 399 جبکہ بھارت کے سوریا ونشی نے 264 رنز بنائے ہیں۔
انگلینڈ کے مینی لمسڈین نے 15 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔ فائنل کی پچ بیٹرز اور بولرز دونوں کے لیے موزوں قرار دی گئی ہے۔















