بلوچستان میں سیکیورٹی خدشات کے باعث ٹرین سروس معطل

بلوچستان میں سیکیورٹی خدشات کی بنا پر ٹرین سروس دوبارہ معطل کر دی گئی۔ کوئٹہ سے پشاور اور کراچی جانے والی ٹرینیں متاثر ہوئیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بلوچستان میں سیکیورٹی خدشات کے باعث ٹرین سروس معطل

کوئٹہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز)

بلوچستان میں سیکیورٹی صورتحال کی بنا پر ٹرین سروس دوبارہ معطل کر دی گئی ہے۔ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس اور کراچی جانے والی بولان میل کی سروس متاثر ہوئی ہے۔

اسی طرح، چمن جانے والی پسنجر ٹرین بھی نہیں چلے گی۔ ٹرین سروس کی معطلی سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

پانچ دن کی معطلی کے بعد گزشتہ روز ٹرین سروس بحال کی گئی تھی، تاہم 31 جنوری کو صوبے بھر میں دہشت گردانہ حملوں کی وجہ سے دوبارہ معطل کر دی گئی۔

متاثرہ مسافروں کو ٹکٹ کی رقم واپس کرنے کا عمل مکمل ہوا، اور صورتحال بہتر ہونے پر ریلوے انتظامیہ نے بحالی کا اعلان کیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں