تاجر برادری نے پی ٹی آئی احتجاج میں شامل نہ ہونے کا اعلان

تاجر برادری نے 8 فروری کو پی ٹی آئی احتجاج میں شامل نہ ہونے کا اعلان کیا، کاروباری مسائل کے باعث دکانیں بند نہیں کی جا سکتیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
تاجر برادری نے پی ٹی آئی احتجاج میں شامل نہ ہونے کا اعلان

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) تاجر برادری نے 8 فروری کو پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج میں شامل نہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔ سرحد چیمبر آف کامرس نے بتایا کہ دکانیں اور مارکیٹیں بند نہیں کی جا سکتیں۔

تاجر برادری کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں کاروباری حالات پہلے ہی مسائل کا شکار ہیں، اور پی ٹی آئی کو پنجاب اور سندھ کے ورکرز سے تعاون حاصل کرنا چاہیے۔ کاروبار کی بہتری کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے 8 مئی کو پہیہ جام اور کاروبار بند کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ صوبائی وزراء احتجاج کو کامیاب بنانے کے لیے سرگرم ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں