ایران کا خرمشہر فور میزائل کامیاب تجربہ اور تنصیب

ایران نے خرمشہر فور میزائل کا کامیاب تجربہ کیا اور اسے زیرِ زمین تنصیب میں رکھا، جو دفاعی صلاحیتوں میں اہم پیش رفت ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کا خرمشہر فور میزائل کامیاب تجربہ اور تنصیب

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران نے اپنے جدید ترین طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل خرمشہر فور کا کامیاب تجربہ کیا ہے اور اسے پہلی بار زیرِ زمین تنصیب کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ تجربہ پاسدارانِ انقلاب کے فضائی و خلائی شعبے کی جانب سے کیا گیا۔

خرمشہر فور میزائل کی رینج 2 ہزار کلومیٹر ہے اور یہ 1500 کلوگرام وزنی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ میزائل زیرِ زمین تنصیب میں رکھا گیا ہے، جسے ایران کی دفاعی صلاحیتوں میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

ایران پاسدارانِ انقلاب کے خلائی کمانڈ کے تحت ایک نیا زیرِ زمین ‘میزائل سٹی’ قائم کر رہا ہے۔ یہ اقدامات خطے میں کشیدگی کے دوران سامنے آئے ہیں جبکہ ایران اور امریکا کے درمیان عمان میں جوہری مذاکرات ہونے والے ہیں۔

ایرانی حکام کے مطابق اسرائیل کے ساتھ تنازع کے بعد عسکری حکمتِ عملی میں تبدیلی آئی ہے، اور اب پیشگی کارروائی کا اختیار بھی شامل کیا گیا ہے۔

امریکا ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر تحفظات کا اظہار کرتا رہا ہے، جبکہ ایران کا کہنا ہے کہ اس کا میزائل پروگرام دفاعی نوعیت کا ہے۔ ایرانی وزارتِ خارجہ نے واضح کیا ہے کہ ملک سفارتی عمل سے پیچھے نہیں ہٹ رہا۔

دیگر متعلقہ خبریں