سری لنکا کی پاکستان سے بھارت کے میچ بائیکاٹ پر نظرثانی کی اپیل

سری لنکا نے پاکستان سے 2026 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے میچ بائیکاٹ پر نظرثانی کی درخواست کی ہے، جس سے سری لنکا کو مالی نقصان ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سری لنکا کی پاکستان سے بھارت کے میچ بائیکاٹ پر نظرثانی کی اپیل

کولمبو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سری لنکا نے پاکستان سے 2026 کے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کی ہے۔ سری لنکا کرکٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو لکھے خط میں کہا ہے کہ 15 فروری کو کولمبو میں شیڈول بھارت-پاکستان میچ کی منسوخی سے سری لنکا کرکٹ کو مالی نقصان ہوگا۔

سری لنکا کرکٹ نے بیان میں کہا کہ عدم شرکت کے دور رس اثرات ہوں گے، جن میں مالی نقصان اور سیاحتی آمدن میں کمی شامل ہے۔ انہوں نے پی سی بی سے درخواست کی کہ کرکٹ کے مفاد اور دونوں بورڈز کے تعلقات کو مدنظر رکھیں۔

یہ درخواست حکومت پاکستان کے فیصلے کے بعد سامنے آئی ہے، جس میں ٹیم کو بھارت کے خلاف کھیلنے سے منع کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سری لنکا کرکٹ نے پی سی بی سے کہا ہے کہ غیر معمولی حالات کو مدنظر رکھ کر بائیکاٹ کے فیصلے پر نظرثانی کریں۔

دیگر متعلقہ خبریں