ایران مذاکرات کے لیے تیار، حملے کا اندیشہ نہیں: ٹرمپ

ٹرمپ نے نیشنل پریئر بریک فاسٹ میں اعلان کیا کہ ایران مذاکرات کے لیے تیار ہے اور حملے کا اندیشہ نہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران مذاکرات کے لیے تیار، حملے کا اندیشہ نہیں: ٹرمپ

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیشنل پریئر بریک فاسٹ کی تقریب میں کہا ہے کہ ایران اب مذاکرات کے لیے تیار ہے اور وہ نہیں چاہتے کہ ہم ان پر حملہ کریں۔

صدر ٹرمپ نے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کا ایک بڑا بحری بیڑا ایران کی طرف روانہ ہے۔ انہوں نے اپنی پہلی صدارتی مدت کے دوران عراق کے دورے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں طویل فضائی سفر کے دوران سونا پسند نہیں۔

ٹرمپ نے مذاق میں کہا کہ وہ جہاز میں نہیں سوتے، بلکہ کھڑکی سے باہر دیکھنا پسند کرتے ہیں تاکہ میزائلوں اور دشمنوں پر نظر رکھ سکیں۔ انہوں نے نیشنل پریئر بریک فاسٹ کو امریکا کی اچھی روایت قرار دیا۔

تقریب میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی شریک ہوئے۔

دیگر متعلقہ خبریں