فالج سے بچاؤ کے لیے Mediterranean غذا مؤثر ثابت

تحقیق میں ثابت ہوا کہ Mediterranean غذا خواتین میں فالج کے خطرے کو 16 سے 25 فیصد تک کم کر سکتی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
فالج سے بچاؤ کے لیے Mediterranean غذا مؤثر ثابت

نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ Mediterranean غذا کا استعمال خواتین میں فالج کے خطرے کو کم کرتا ہے۔ یہ غذا پھلوں، سبزیوں، اجناس، گریوں، مچھلی، اور زیتون کے تیل پر مشتمل ہوتی ہے جبکہ سرخ گوشت کا استعمال بہت کم کیا جاتا ہے۔

تحقیق کے مطابق یہ غذا فالج کی عام قسم اور برین ہیمرج دونوں کا خطرہ کم کرتی ہے۔ انڈوں میں موجود ایک جزو دماغی عمر کی رفتار کو سست کرتا ہے اور مجموعی صحت کو بہتر بناتا ہے۔

تحقیق میں ایک لاکھ 5 ہزار سے زائد خواتین شامل تھیں، جن کی اوسط عمر 53 سال تھی اور ان میں فالج کی تاریخ نہیں تھی۔ ان خواتین کی صحت کا 21 سال تک جائزہ لیا گیا اور معلوم ہوا کہ Mediterranean غذا کے استعمال سے فالج کے خطرے میں 16 سے 25 فیصد تک کمی آتی ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ فالج دنیا میں اموات اور معذوری کی بڑی وجہ ہے، اس لیے صحت مند غذاوں کے استعمال سے اس جان لیوا مرض کا خطرہ کم کیا جا سکتا ہے۔ مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ معلوم ہو سکے کہ یہ غذا کیسے فالج سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں