پی ٹی آئی کی مشال یوسفزئی پر کارروائی، شوکاز نوٹس جاری

پی ٹی آئی نے مشال یوسفزئی کے بیانات پر ایکشن لیتے ہوئے انہیں شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی فیملی پر جملے کسنے والوں کے لیے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پی ٹی آئی کی مشال یوسفزئی پر کارروائی، شوکاز نوٹس جاری

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی رہنما سینیٹر مشال یوسفزئی کے حالیہ بیانات پر کارروائی کرتے ہوئے انہیں شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی، بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مشال یوسفزئی کے بیانات کی وجہ سے پارٹی میں ان کے خلاف ایکشن لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے خلاف کسی قسم کی زبان برداشت نہیں کی جائے گی۔

بیرسٹر گوہر نے خیبر پختونخوا ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی فیملی پر جملے کسے جانے والے افراد کے لیے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

مشال یوسفزئی نے حالیہ بیان میں کہا تھا کہ علیمہ خان کی سوشل میڈیا پر ویڈیو اے آئی جنریٹڈ ہو سکتی ہے، جس پر عمران خان نے ہدایات دی تھیں کہ اگر مشال اپنا رویہ درست نہ کریں تو ان کی رکنیت ختم کی جا سکتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں