سائنسدانوں کا زمین کی گہرائی میں چٹانی راز کا انکشاف

سائنسدانوں نے زمین کی گہرائی میں دو بڑے چٹانی اسٹرکچر دریافت کیے جو مقناطیسی میدان کو مستحکم رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سائنسدانوں کا زمین کی گہرائی میں چٹانی راز کا انکشاف

نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سائنسدانوں نے زمین کی گہرائی میں دو بہت بڑے اور گرم چٹانی اسٹرکچر دریافت کیے ہیں جو زمین کے مقناطیسی میدان کو مستحکم رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ یہ چٹانیں افریقا اور بحر الکاہل کے نیچے 2900 کلومیٹر گہرائی میں موجود ہیں۔

یہ دریافت جرنل نیچر جیو سائنس میں شائع ہوئی۔ تحقیق میں کمپیوٹر ماڈلنگ کے ذریعے قدیم مقناطیسی میدان کو تیار کیا گیا اور زمین کے مقناطیسی میدان کے ان اہم فیچرز کا تجزیہ کیا گیا جو 26 کروڑ سال سے اثر انداز ہو رہے ہیں۔

محققین نے انکشاف کیا کہ زمین کی اوپری تہہ سرحد کا درجہ حرارت یکساں نہیں بلکہ اس میں واضح فرق موجود ہے اور چٹانی اسٹرکچرز کے نیچے گرم خطے موجود ہیں۔ ان نتائج سے زمین کی گہرائی اور اس کی مستحکم خصوصیات کے ارتقا کا اندازہ لگایا گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں