نیو اسٹارٹ معاہدے کا اختتام جمعرات کو ہو رہا ہے، اقوام متحدہ نے امریکا اور روس پر نئے معاہدے کی فوری ضرورت پر زور دیا ہے۔
نیو یارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے امریکا اور روس پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر نیا جوہری معاہدہ کریں، کیونکہ موجودہ معاہدہ عالمی امن کے لیے خطرہ بن گیا ہے۔
نیو اسٹارٹ معاہدے کا اختتام جمعرات کو ہو رہا ہے، جس کے بعد ماسکو اور واشنگٹن اپنے جوہری ہتھیاروں پر عائد پابندیوں سے آزاد ہو جائیں گے۔
انتونیو گوتریس نے کہا کہ نصف صدی سے زائد عرصے میں پہلی بار ہم ایک ایسے دور کا سامنا کر رہے ہیں، جہاں امریکا اور روس کے جوہری ہتھیاروں پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔
گوتریس نے مزید کہا کہ نیو اسٹارٹ اور دیگر ہتھیاروں کے کنٹرول کے معاہدے نے تمام لوگوں کی سیکیورٹی کو بہتر بنایا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے واشنگٹن اور ماسکو پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر مذاکرات کی میز پر واپس آئیں اور نئے معاہدے پر اتفاق کریں۔











