پنجاب حکومت نے بسنت کا آفیشل گیت ‘پھر آئی بسنت’ریلیز کردیا

پنجاب حکومت نے بسنت کو ثقافتی شناخت دی دے اور حفاظتی اقدامات کے ساتھ بحال کردیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب حکومت نے بسنت کا آفیشل گیت 'پھر آئی بسنت'ریلیز کردیا

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب حکومت نے صدیوں پرانے پتنگ بازی کے تہوار بسنت کو رسمی ثقافتی شناخت دیتے ہوئے اس کا سرکاری ترانہ ‘پھر آئی بسنت’ جاری کر دیا ہے۔ یہ اقدام وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں کیا گیا ہے جس کا مقصد صوبے کے مشترکہ ثقافتی ورثے کی بحالی اور تحفظ ہے۔

حکومت نے پتنگ بازی کے لیے حفاظتی اقدامات پر خصوصی زور دیا ہے، جس کے تحت چھتوں پر پتنگ بازی کے لیے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ لازم ہوگا اور پتنگ و ڈور کی خرید و فروخت صرف سرکاری اجازت یافتہ ڈیلرز کے ذریعے ممکن ہوگی۔ لاہور ایئرپورٹ کے اطراف میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔

موٹر سائیکل سواروں کے تحفظ کے لیے حفاظتی تار کا استعمال ضروری قرار دیا گیا ہے، جبکہ شہریوں کی سہولت کے لیے جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مفت پبلک ٹرانسپورٹ فراہم کی جائے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں