دبئی کا نیا منصوبہ: 15 لاکھ درخت، 120 پارکس بنیں گے

دبئی حکومت نے 15 لاکھ درخت لگانے اور 120 پارکس بنانے کا 4 سالہ منصوبہ پیش کیا ہے، جس میں 4 ارب درہم کا ‘واٹر اینڈ گرین اسپیس روڈ میپ 2030’ بھی شامل ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
دبئی کا نیا منصوبہ: 15 لاکھ درخت، 120 پارکس بنیں گے

دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) دبئی حکومت نے 4 سال میں دبئی کو سر سبز بنانے کا منصوبہ پیش کیا ہے، جس کے تحت 15 لاکھ درخت لگائے جائیں گے۔

اس منصوبے کے تحت دبئی میں 120 نئے پارکس تعمیر کیے جائیں گے، جبکہ 4 ارب درہم کا ‘واٹر اینڈ گرین اسپیس روڈ میپ 2030’ بھی متعارف کرایا گیا ہے۔

بلدیہ دبئی نے ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2026 کے دوران اس منصوبے کا اعلان کیا تھا، جس کے مطابق 200 نئے اسپورٹس اور تفریحی مقامات بھی قائم ہوں گے۔

ہر سال تین نئے پبلک بیچز بھی بنائے جائیں گے، جس سے بیچز کی سہولیات میں 400 فیصد اضافہ ہوگا۔ سمندر کنارے واک، جاگنگ اور سائیکل ٹریکس بھی شامل کیے جائیں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں