ممبئی: لفٹ میں غبارے پھٹنے سے 2 افراد زخمی

ممبئی میں لفٹ میں غبارے پھٹنے سے دو افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے غبارے بیچنے والے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ممبئی: لفٹ میں غبارے پھٹنے سے 2 افراد زخمی

ممبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ممبئی میں لفٹ میں غبارے پھٹنے سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک شخص ہاتھ میں متعدد غبارے لے کر لفٹ میں داخل ہوا اور زور دار دھماکے کے ساتھ غبارے پھٹ گئے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ غبارے پھٹنے کے دوران آگ نکلی، جس پر لفٹ میں موجود خاتون نے باہر نکلنے کی کوشش کی۔

پولیس نے بتایا کہ زخمی ہونے والوں میں ایک خاتون اور ایک شخص شامل ہیں، جبکہ غبارے بیچنے والے کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ غباروں میں موجود گیس کی نوعیت کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں