مشعال ملک،کشمیر میں دہشت گردی پر دنیا کی خاموشی

مشعال ملک نے کشمیر میں جاری دہشت گردی پر دنیا کی خاموشی پر سوال اٹھایا ہے، کہ کیا امن اور آزادی کا مطالبہ کشمیریوں کے لئے جرم بن چکا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مشعال ملک: کشمیر میں دہشت گردی پر دنیا کی خاموشی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ، مشعال ملک نے سوال اٹھایا ہے کہ کشمیر میں جاری دہشت گردی پر دنیا خاموش کیوں ہے؟

مشعال ملک نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کشمیر کوئی تنازعہ نہیں بلکہ دنیا کا خطرناک نیوکلیئر فلیش پوائنٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کو ڈیتھ سیل میں رکھنا پوری کشمیری قوم کو سزا دینے کے مترادف ہے جبکہ مودی حکومت کشمیری قیادت کو پھانسی دے کر ان کی آواز دبانا چاہتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا خاموش ہے جبکہ کشمیر میں دہشت گردی کھلے عام ہو رہی ہے، ہر آنسو پر پابندی، ہر دھڑکن پر خوف ہے۔ یہ کیسا انصاف ہے؟

دیگر متعلقہ خبریں