مریم ریاض وٹو نے پی ٹی آئی رہنما مشال یوسفزئی پر تنقید کرتے ہوئے ان کی رکنیت معطل کرنے کا مطالبہ کیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ہمشیرہ مریم ریاض وٹو نے پی ٹی آئی رہنما سینیٹر مشال یوسفزئی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ان کی پارٹی رکنیت معطل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
مریم ریاض وٹو نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ عمران خان نے واضح ہدایات دی تھیں کہ اگر مشال یوسفزئی نے اپنا رویہ درست نہ کیا تو ان کی پارٹی رکنیت ختم کر دی جائے۔ انہوں نے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب عمران خان کی ہدایات پر عملدرآمد کا وقت آ گیا ہے۔
مشال یوسفزئی نے شیر شاہ کی 9 اور 10 مئی کی ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ انہیں اتنی بڑا ریلیف کیسے مل گیا؟ اس پر مریم ریاض وٹو نے شدید ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ عمران خان کی اپنی بہنوں سے بات چیت خاندانی معاملہ ہے۔
یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان کی صحت کے خدشات پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے دھرنا دیا تھا، اور بعد میں مشال یوسفزئی نے دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان کے اہلِ خانہ نے سلمان اکرم راجہ سے دھرنا ختم کرنے کی ہدایت کی۔
پارٹی قیادت نے مشال یوسفزئی کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ مشال یوسفزئی کے خلاف سخت ایکشن 8 فروری کے بعد لیا جائے گا۔















